Tuesday

تمہارا دھیان باقی رہ گیا ہے

تمہارا دھیان باقی رہ گیا ہے
 یہی سامان باقی رہ گیا ہے
 
 دعا کی آخری حد پر کھڑا ہوں
 درِ بے جان باقی رہ گیا ہے
 
 وفا کے شہر سے سب جا چکے ہیں
 دلِ نادان باقی رہ گیا ہے
 
 کسی نے مڑ کے دیکھا تک نہیں ہے
 کوئی مہمان باقی رہ گیا ہے
 
 نکل جا شہر میں اور ڈھونڈ کے لا
 اگر انسان باقی رہ گیا ہے
 
 کسی بھی چیز کا امکاں نہیں ہے
 یہی امکان باقی رہ گیا ہے
 
 اُسے کب ہے گوارا اِس قدر بھی
 جو سائبان باقی رہ گیا ہے
 
 مسافر جا چکے ہیں سارے دل کے
 مگر ارمان باقی رہ گیا ہے
 
 فرحت عباس شاہ

No comments:

Post a Comment