چلو کہ ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کناروں تک
جہاں پہ پہ سیپ اور موتی
ہماری قدم بوسی کے لئے بےتاب رہتے ہیں
چلو کہ ساتھ چلتے ہیں
محبت کے جزیروں تک
جہاں پہ خوشنما منظر
کہیں جگنو، کہیں تتلی، کہیں پہ مورنی کے پر
کہیں خوشبو گلابوں کی
کہیں ہے جاسمیں، عنبر
یہ سب خوشیاں لٹانے کو
ہمارا ساتھ پانے کو
ھماری راہ تکتے ہیں
چلو کہ ساتھ چلتے ہیں
No comments:
Post a Comment